ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں پر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا، خبردار کردیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں پر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا اور ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیدیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے سوال پر کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، امریکہ 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

3 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

8 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

15 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

16 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

21 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

29 mins ago