بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ، پولیس نے میاں بیوی کی جانب سے نوجوان کو گولیاں مارنے کے کیس کا معمہ حل کر لیا

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں میاں بیوی کی جانب سے ایک باسط نامی نوجوان کو گولیاں مارنے کے کیس کا معمہ پولیس نے حل کر لیاہے ، دونوں افراد نے بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لینے کیلئے ملزم کو گولیاں ماریں ۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات فائرنگ سے شہری باسط کے زخمی ہونے کا معاملہ مبینہ طور پر اکتوبر میں پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے گینگ ریپ کا شاخسانہ نکلا۔مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمہ اور شوہر کے مطابق باسط نے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی۔متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کرایا تھا مگر کچھ ہفتوں بعد چاروں ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی، مقدمے میں باسط کا نام نہیں تھا۔

خاتون نےگینگ ریپ کے مبینہ مرکزی کردار کو بہانے سے کراچی میں اورنگی ٹاؤن نالےکے قریب بلایا اور موقع پا کر ملزم کے پیٹ میں گولی ماردی جبکہ دوسری گولی خاتون کے شوہر نے کمر میں ماری۔ دونوں ملزم کو مردہ سمجھ کے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لینےکے لیے خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر باسط کو گولیاں ماریں، لیکن اب تک کی تفتیش میں باسط کےگینگ ریپ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی باسط کے کزن زیادتی میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا دعویٰ ہےکہ زیادتی کے واقعے میں باسط بھی شامل ہے۔ زخمی باسط کی حالت تشویشناک ہے اور وہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Recent Posts

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

12 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

17 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

23 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

29 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

34 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

45 mins ago