ناکام عاشق کا ’بے وفائی‘ کا بدلہ لینے کیلیے انوکھا حربہ ، ایسا کام کردیاکہ محبوبہ سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا

استنبول (قدرت روزنامہ) ترکیہ میں ایک خاتون کے ناکام عاشق نے ’بے وفائی‘ کا بدلہ لینے کےلیے انوکھا حربہ استعمال کیا .

"العربیہ" کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیرمیں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے علیٰٰحدگی کے بعد عجیب و غریب رویئے سےانتقام لیا .

اس نے اس کے دروازے پر بہت سے کھانے اورساتھ ان کا بل بھیج کرانہیں حیران کردیا . نوجوان نے دروازے پرادائیگی کے آپشن کے ساتھ بہت سے مختلف کھانوں کا آرڈر بھیج دیا اور تمام آرڈرز اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھرپہنچا کر انہیں بل بھی دیا .

ایک ہی وقت میں تمام پیکٹ پہنچنےکے بعد اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے خود کو گھر کی دہلیز پر کھانے کے ڈھیرکے سامنے پایا . "ترکیہ ان عربیہ" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق "عجیب"رویئے نے پڑوسیوں میں الجھن پیدا کردی جو صورتحال کو دیکھنے کے لیے جمع تھے .

نوجوان کی شناخت یا اس رویئے کے پیچھے اس کے محرکات ظاہرنہیں کیے گئے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ بدلہ لینے کی کوشش کر رہا تھا . کیونکہ اس نے ماضی میں محبوبہ کے کھانے کے "بل" ادا کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں