ملائیشیاء میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، خوفناک حادثہ، متعدد جاں بحق

کوالا لمپور (قدرت روزنامہ )ملائیشیا میں تربیتی مشق کے دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں سوار 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں .

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل ملائیشین نیوی کی تربیتی مشق کے موقع پر دو ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے تھے کہ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کے پر نزدیک موجود دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر میں جاپھنسے جس سے دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر آگرے .

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق نیوی بیس میں صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے .

ملائیشین نیوی کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ادارے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے .

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ HOM M503-3 ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے اور M502-6 میں تین افراد سوار تھے جو قریب موجود سوئمنگ پول میں جاگرا جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر زمین پر گرا . ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں