’پرانی گاڑی لاؤ اور نئی لے جاؤ‘سوزوکی نے صارفین کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری بے پناہ مہنگائی نےعوام کی قوت خرید کو شدید انداز میں مثاتر کیاہے جس کا اثر براہ راست موٹر انڈسٹری پر بھی آیاہے اور گاڑیوں کی فروخت میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہاہے تاہم اب سوزوکی نے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے زبردست پیشکش کر دی ہے ۔

پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی ’ہیچ بیکس‘ پر ایک دلکش پیشکش کا اعلان کیا ہے اور اپنے تمام جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان صارفین کے لیے ’ایکسچینج بونس، پرانی دو، نئی لو‘ آفر کا اعلان کیا جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا بےصبری سے انتظار کررہے تھے۔

کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی پرانی کار لائیں اور نئی ویگن آر لے جائیں اور ساتھ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا ایکسچینج بونس بھی حاصل کریں۔ سوزوکی نے ایک ہفتہ قبل اپنے تمام ماڈلز (آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ) پر ایک آفر کا بھی اعلان کیا تھا جس میں صارفین کو 8 لاکھ روپے بچت حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس طرز کی آفرز کا اعلان کیا جارہا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کو بہتر کرنا ہے کیونکہ گزشتہ کافی عرصہ سے سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کی سالانہ فروخت میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 4101 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 5628 تھی۔

Recent Posts

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

1 hour ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

1 hour ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

2 hours ago

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

2 hours ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

2 hours ago

چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، سابق صدر عارف علوی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی…

2 hours ago