مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو کھلے عام اطلاع دیں گے، بیرسٹر گوہر


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جا رہے، مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو کھلے عام اطلاع دیں گے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں گوہر علی نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرت کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بیلٹ باکس پہلے سے بھرے ہوئے تھے، یہ پہلے سے طے شدہ نتائج تھے جو عوام نے دیکھے، ہم نے فارم 45 پر پٹیشن دائر کی جو 2 ماہ سے نہیں سنی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ بنی گالہ کے سبزہ زار کو پانی دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی صحت، سکیورٹی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کی کسٹڈی میں وہ ہیں۔