کلاسز نہ ہونے اور 1500روپے جرمانہ لینے کیخلاف گورنمنٹ کالج جناح ٹاﺅن کی طالبات کا احتجاج


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ کالج آف ایمنڑی ایجوکیشن برائے خواتین جناح ٹاﺅن کی فرسٹ ایئر کی طالبات سراپا احتجاج، طالبات کے مطابق ایک ہفتے سے ہمیں کلاسز میں جانے نہیں دیا جارہا ،
پرنسپل کی جانب سے ایک چھٹی پر 1500 روپے جرمانہ کیا جارہا ہے ، سیکرٹری کے پاس بھی اپنے مطالبات لے کر گئے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ، ہوسٹل کی طالبات کے لیے کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ،طالبات نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فی الفور کالج کی پرنسپل کا تبادلہ کردے ۔