ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے جہاں ان کی موجودگی کے دوران 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پرموبائل سروس بند رہے گی .
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت کی روشنی میں ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل رہے گی .


بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024 کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی .
یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں