آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران کن شہروں میں بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے تاہم چند ایک شہروں میں بارش ہوسکتی ہے .

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پوٹھوہار ریجن کے علاوہ مری، گلیات، دیر، سوات ، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت،پنجگور،گوادر، واشک،خضدار،خاران،کوئٹہ،زیارت اورگردونواح میں تیز ہواؤں، گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک طاقت ور سسٹم 26 اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جس کے تحت 26 اور27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،اس دوران نوشکی،پشین،ہرنائی،ژوب و دیگر علاقوں میں بارشیں برسیں گی،جس کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے . ستائیس اور اٹھائیس اپریل کے دوران دیر،سوات،چترال،مانسہرہ اور کوہستان میں بارشوں اور ان کی وجہ سے طغیانی آسکتی ہے . ستائیس سے انتیس اپریل تک بالائی کے پی ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے . بلوچستان، خیر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں،طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہوگا . تمام تر موسمیاتی صورتحال سے فصلوں سمیت انسانی جانوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے. بارشوں کی بنا پر ملک کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں