سود پر ہی دارومدار ہے،ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانےکی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانےکی جانب گامزن ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایوان میں معزز ممبران نے بہت پرجوش تقریریں کیں، شریعت عدالت کی جانب سے فیصلہ آچکا ہے، بینکنگ اسلامی طرز پر آرہی ہے، ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانے کی جانب گامزن ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں،سود پر ہی دارومدار ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط بھی آجائے گی، جون کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو معاشی طور پر کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری زرعی جی ڈی پی 5 فیصد نمو دکھا رہی ہے، بمپر کراپس پیدا ہو رہی ہیں، چاول کی بمپر کراپس ہوئی جس سے زرمبادلہ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 فیصد کی شرح پر ہم نہیں چل سکتے، لوگوں کو محصولات دینا پڑیں گے، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے، توانائی کی مساوات کو بہتر کیے بغیر کوئی صنعتی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔

Recent Posts

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت4جون تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک…

22 mins ago

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

2 hours ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

2 hours ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

2 hours ago

ہمایوں سعید نے شادی کے کئی سالوں بعد بھی اولاد نہ ہونے پر پہلی مرتبہ دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری…

2 hours ago