آج علی الصبح چاند کا رنگ ’ پنک‘ کیوں ہو گیا تھا ؟ حیران کن وجہ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)آج علی الصبح ملک بھر میں رواں سال کے مکمل ’ پنک مون‘ کا نظارہ کیا گیا .

تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح پاکستان کے وقت کے مطابق 4بجکر 49 منٹ پر پنک مون ہوا ، جو کراچی سمیت ملک بھر میں دیکھا گیا .

گلابی چاند برطانیہ ، آئر لینڈ ، پرتگال ، مشرقی یورپ ، افریقہ، ایشیاء اور آسٹریلیا میں بھی دیکھا گیا .

ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم ہوتا ہے ، چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے ، جسے بغیر کسی آلے یا کیمرے کے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں