وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے الیکشن میں شیخو پورہ میں 5 نشستیں منیج کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے .
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے .

یاد رہے کہ میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن میں شیخوپورہ کی 5 نشستوں کو منیج کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے خرچ کئے گئے . اس سے قبل رانا ثنا اللہ بھی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں . ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے پاس اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں . رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کے ارادے سے متعلق بیان کو بھی غلط قرار دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں