29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،27اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی،ترجمان کے مطابق 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی،مری، گلیات، راولپنڈی ،اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں بارشیں ہوں گی،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں