نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی تنزلی ہو گئی

دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں ۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھارت کے سوریاکمار یادیو کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان ہیں ۔چھٹے نمبر پر بھارت کے جیسوال، ساتویں پر جنوبی افریقہ کے ریلی رسوو موجود ہیں ۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر اس فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہینڈرکس ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

38 mins ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

45 mins ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

1 hour ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

1 hour ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

1 hour ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

3 hours ago