دیامر بھاشا ڈیم کیلئے کس ملک سےکیا درخواست کی گئی؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دیامر بھاشا ڈیم کیلئے کس ملک سےکیا درخواست کی گئی؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے” دی نیوز” کو بتایا کہ پاکستان نے 15-16 اپریل کو سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے 2روزہ دورے کے دوران ملک کے میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے مملکت سعودی عرب سے ساڑھے تین ارب ڈالرز سرمائے کی درخواست کی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم پر مالیاتی مشیر کے ان پٹ کے بعد سعودی حکام پاکستان کو جواب دیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیا جانے والا مالیاتی مشیر پراجیکٹ اور کاروباری ماڈل پر مطلوبہ احتیاط سے کام کرے گا جسے پاکستانی حکام نے سعودی عرب کے وفد کے سامنے 16 اپریل 2024 کو پیش کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے واپڈا بھی ایک فنانشل ایڈوائزر کا تقرر کرے گا جو سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیے جانے والے پراجیکٹ کے مالیاتی مشیر سے بات چیت کریں گے۔ سعودی عرب سے باضابطہ درخواست ڈیڑھ سے 2 ماہ میں آسکتی ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت 8 ارب ڈالر ہے جس میں سے غیر ملکی حصہ 4 ارب ڈالر ہے۔ 4 ارب ڈالرز کے غیر ملکی حصے میں سے واپڈا نے اپنے یورو بانڈ کے ذریعے 500 ملین ڈالرز کا بندوبست کرلیا ہے، چنانچہ پاکستان میں حکام نے ساڑھے تین ارب ڈالرز کی درخواست کردی۔ ساڑھے تین ارب ڈالرز میں سے واپڈا نے سعودی حکام سے 2.25 فیصد شرح سود پر 2.3 ارب ڈالرز کا رعایتی قرضہ 6 سال کی رعایتی مدت کے ساتھ 25 سال کے لیے فراہم کرنے اور اس پراجیکٹ میں اپنی ایکویٹی کے طور پر 4.45 فیصد امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی لاگت کے برابر 1.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے۔

Recent Posts

لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

5 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 mins ago

واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر…

29 mins ago

“طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین…

35 mins ago

پی ٹی آئی معاملات پر اظہار تشویش، جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا: شہریار آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے…

1 hour ago