دیامر بھاشا ڈیم کیلئے کس ملک سےکیا درخواست کی گئی؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دیامر بھاشا ڈیم کیلئے کس ملک سےکیا درخواست کی گئی؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں . ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے" دی نیوز" کو بتایا کہ پاکستان نے 15-16 اپریل کو سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے 2روزہ دورے کے دوران ملک کے میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے مملکت سعودی عرب سے ساڑھے تین ارب ڈالرز سرمائے کی درخواست کی ہے .

دیامر بھاشا ڈیم پر مالیاتی مشیر کے ان پٹ کے بعد سعودی حکام پاکستان کو جواب دیں گے .

سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیا جانے والا مالیاتی مشیر پراجیکٹ اور کاروباری ماڈل پر مطلوبہ احتیاط سے کام کرے گا جسے پاکستانی حکام نے سعودی عرب کے وفد کے سامنے 16 اپریل 2024 کو پیش کیا تھا . پاکستان کی جانب سے واپڈا بھی ایک فنانشل ایڈوائزر کا تقرر کرے گا جو سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیے جانے والے پراجیکٹ کے مالیاتی مشیر سے بات چیت کریں گے . سعودی عرب سے باضابطہ درخواست ڈیڑھ سے 2 ماہ میں آسکتی ہے .

دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت 8 ارب ڈالر ہے جس میں سے غیر ملکی حصہ 4 ارب ڈالر ہے . 4 ارب ڈالرز کے غیر ملکی حصے میں سے واپڈا نے اپنے یورو بانڈ کے ذریعے 500 ملین ڈالرز کا بندوبست کرلیا ہے، چنانچہ پاکستان میں حکام نے ساڑھے تین ارب ڈالرز کی درخواست کردی . ساڑھے تین ارب ڈالرز میں سے واپڈا نے سعودی حکام سے 2.25 فیصد شرح سود پر 2.3 ارب ڈالرز کا رعایتی قرضہ 6 سال کی رعایتی مدت کے ساتھ 25 سال کے لیے فراہم کرنے اور اس پراجیکٹ میں اپنی ایکویٹی کے طور پر 4.45 فیصد امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی لاگت کے برابر 1.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں