شہباز شریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز اور شہباز شریف کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے، ایک طرف نواز شریف کا گروپ ہے جس میں رانا ثنااللہ، خرم دستگیر اور سعد رفیق اور جاوید لطیف ہیں، یہ گروپ کہتا ہے کہ ہم سے حساب نا لینا یہ ہماری حکومت نہیں ہے، نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہوگی، انہوں نے خود کو الگ کرلیا شہباز شریف سے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی اور کی گود میں چلے گئے ہیں، یہ حکومت کسی اور کی فرمائش پر چل رہی ہیں، نا وزیر خزانہ ان کا ہے، نا وزیر داخلہ ان کا ہے، ہم نے تو دیکھ لیا ہے کہ کس کی حکومت یہاں چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کاروباری آدمی ہیں، وہ کاروبار کرنے آتے ہیں، انہوں نے پاکستان کو کاروباری حب بنا دیا، یہاں سے مفاد اٹھا کر وہ واپس لندن روانا ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو سپریمو ہیں۔

Recent Posts

کلکتہ نائٹ رائڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن گئی، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کلکتہ نائٹ…

6 mins ago

سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر…

14 mins ago

آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے…

27 mins ago

5 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بھارت میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کیوں ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل منوج…

31 mins ago

قوم کی مفت خدمت نہیں ہوسکتی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، ماہرین معیشت کی تجاویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ملک کے سرکردہ اقتصادی اور معاشی…

40 mins ago

بادشاہ نے ہنی سنگھ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنی سنگھ نے بھارت میں موسیقی کی دنیا میں کافی عرصہ راج…

47 mins ago