بدین: 2 نوعمر لڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اور سیاستدان کیخلاف مقدمات درج

بدین(قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع بدین میں نویں جماعت کے 2 نو عمر لڑکوں کو گینگ ریپ کیا گیا، ریپ کرنے والے گینگ میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک سیاسی جماعت کا عہدیدار بھی شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدین کے ایس ایس پی شیراز نذیر نے کانسٹیبل کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کےعلاوہ سیاسی جماعت کے عہدیدار کو پارٹی کے ضلع صدر نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے سیرانی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار (21 اپریل) کے روز ان کا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ سیرانی فلنگ اسٹیشن کے سامنے کرکٹ کھیل رہا تھا کہ کانسٹیبل اور اس کے دوستوں نے اس کے بیٹے کو لالچ یا زبردستی ساتھ لے جانے پر مجبور کیا اور اسے بدین لے گئے جہاں انہوں نے اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں گوپانگ کے قریب پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ میگھواڑ برادری کے کچھ لوگ لڑکے کو دیکھ کر اپنے گھر لے آئے۔

بدین پولیس نے کانسٹیبل اور اس کے 3 ساتھیوں کے خلاف دفعہ 190، 377، جے-337 اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے، پولیس نے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں۔

ایس ایس پی نے اسی طرح کے ایک اور واقعے کا نوٹس لیا جس میں ایک اور نوجوان لڑکے کو سیاسی جماعت کے عہدیدار اور اس کے دوست نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، ایس ایس پی کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرہ لڑکے کے چچا نے کہا کہ اس کے بھتیجے کو نہ صرف ریپ کا نشانہ بنایا بلکہ ملزم نے موبائل فون کے ذریعے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے چچا کی جانب سے سیاسی جماعت کے عہدیدار اور اس کے ساتھی کے خلاف درج کرائی گئی شکایت پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 34-377 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے، جبکہ سیاسی جماعت کے بدین چیپٹر کے صدر نے ملزم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

7 hours ago