بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے اہم ہونے کے بیان پر اداکارہ حرا خان نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ حرا خان نے انسٹاگرام پر صبا فیصل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے بیان کو بے قوفانہ قرار دیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا ہے، جہاں خواتین کو پہلے ہی بوجھ سمجھا جاتا ہے، صبا فیصل جیسی نامور شخصیت کی جانب سے ایسا بیان بالکل غلط ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے کہا کہ وہ صبا فیصل کے کام کی عزت کرتی ہیں لیکن وہ ان کے بیان سے متفق نہیں ہیں۔ حرا خان کی تنقید پر صبا فیصل کی بیٹی اور سابق اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہا کہ وہ حرا خان کی اس بات سے حیران ہیں، انہیں اپنی انڈسٹری کے سینئر آرٹسٹ کی قدر کرنی چاہیے، ہر کسی کو بولنے کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرا خان صبا فیصل کی بات نہیں سمجھ پائیں، حرا نے جو بھی کہا کہ اس کا تعلق صبا فیصل کے بیان سے بالکل نہیں ہے۔
بعدازاں اداکارہ صبا فیصل نے بھی حرا کو مخاطب کرتے ہوئے ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات کرنے کے لیے ابھی زندگی کا تجربہ لینا بہت ضروری ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


صبا فیصل نے کیا کہا تھا؟
یاد رہے کہ کچھ روز قبل صبا فیصل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے کو اہم قرار دیا تھا۔
اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ ان کی بہن کی دو ہی بیٹیاں ہیں جو پڑھائی کے سلسلے میں بیرون ملک رہتی ہیں، اس لیے اب ان کی بہن یہاں اکیلی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل ان کی بہن کی گاڑی خراب ہوگئی تو انہوں نے انہیں فون کیا اور اپنی پریشان اور ڈپریشن کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ اگر ان کے بیٹے ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی بہن کے بیٹے ہوتے تو وہ ان کے ساتھ ہوتے یا اگر وہ ساتھ نہ بھی ہوتے تو ان کے ہونے کا احساس بھی ان کی بہن کو پریشانی سے بچاتا۔ صبا فیصل نے مزید کہا کہ جن کی بیٹیاں ہیں وہ شکر ادا کریں لیکن جن کے بیٹے نہیں ہیں وہ یہ نہ کہا کریں کہ وہ بہت خوش ہیں۔