پنجاب

‘یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے’، سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ حالیہ دنوں وہ اپنے دورہ چائنا کی وجہ سے تنقید کا شکار رہیں لیکن آج ان کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے نجی ٹی وی کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا جبکہ حنا پرویز بٹ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘ صرف کے پی کے نہیں سندھ حکومت بھی مریم نواز صاحبہ کو فالو کر رہی ہے’۔

یہ پوسٹ جیسے ہی شیئر ہوئی سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اپنی پوسٹس میں انکو ٹرول کرنے لگ گئے۔
حنا پرویز بٹ کی پوسٹ پر سید حذیفہ بٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‏‎آپ کیلیے عمران خان نے کہا تھا کہ یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں اور پڑھتے بھی نہیں ہیں، صاف لکھا ہوا ہے کہ بلوچستان حکومت اور محترمہ کہہ رہی ہے سندھ حکومت
یاسر ملک نے حنا پرویز بٹ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘سرفراز بگٹی سندھ کا وزیر اعلی ہے؟میں بلوچستان کا سمجھ رہا تھا’
ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہاہاہاہاہا ٹک ٹاک ایمبولینس’
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں