وزیر اعظم کا کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ملکر حل کرنے اور 150بسیں دینے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ اور وفاق کے درمیان ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر بات چیت ‏کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی، جب کہ وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پریزنٹیشن کی مدد سے وزیراعظم کو مالی مسائل سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے اجلاس میں تالیاں بجوائیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سندھ میں تین سو بسوں کے پول میں ایک سو پچاس بسیں دینے کا اعلان کیا۔

مراد علیٰ شاہ نے کہا کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے سندھ کو 1078.198ارب روپے دینا تھے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 28 ارب روپے کم دیئے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال اپریل تک سندھ کا شیئر 1092.419ارب روپے بنتا ہے، ابھی تک سندھ کو 1009.559 ارب روپے موصول ہوئے ہیں، جس میں 82.857 ارب روپے کم ہیں۔

مزار قائد پر حاضری
کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے اور وہاں موجود طلبہ سے حلف لیا۔

شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مزار قائد پہنچے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم تاجر برادری سے بھی ملیں گے، تاجر اور صنعتکاروں نے مسائل کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ٹیکس، بجلی کی قیمتوں، امن وامان، اسٹریٹ کرائمز اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری سے متعلق بات چیت ہوگی۔

دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago