بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست


کراچی(قدرت روزنامہ) سی ویو پر خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شہری منظرعام پر آگیا، دو شادیاں کرنے والے شہری نے اپنی ایک بیوی کو ڈرانے کے لیے ڈرامہ رچایا تھا۔ ایکسپریس کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے رہائشی طاہر محمود نے پیر کی رات اپنی اہلیہ کو ویڈیو کال کی اور اسے بتایا کہ وہ خودکشی کررہا ہے بعد ازاں رابطہ منقطع ہوگیا۔ آج طاہر محمود منظرعام پر آگیا جسے شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا۔
شہری طاہر محمود نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر ڈرامہ رچا رہا تھا گھٹنوں گھٹنوں پانی میں جاکر اپنی اہلیہ کو ویڈیو کال کی تھی اوراہلیہ سے کہا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں میں نے گاڑی، پرس اور گاڑی کی چابی گاڑی میں ہی چھوڑ دی تھی، اہلیہ نے کہا میری حالت خراب ہو جائے گی، میں نے فون بند کردیا۔
طاہر نے بتایا کہ گھر میں کھانے پکانے پر اہلیہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور غصے میں آکر گھر سے چلا گیا تھا، وہ صرف گھر والوں کو ڈرانا چاہتا تھا اسی دوران چار افراد نے وہاں آکر مجھے نام سے پکارا میں نے پلٹ کر دیکھا تو مجھے کچھ سنگھایا اور میں بے ہوش ہوگیا جب ہوش آیا تو ناظم آباد میں تھا، میری ٹانگوں میں کچھ زخم بھی تھے، میں پیدل صبح سویرے شاہ فیصل کالونی میں گھر پہنچا۔
طاہر محمود کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی تلاش میں اداروں نے بڑی مدد کی ہے ہمیں تو اس بات کی خوشی ہے کہ طاہر صحیح سلامت گھر لوٹ آیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی تھانے کے ڈیوٹی افسر ابراہیم کا کہنا پولیہس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ طاہر شاہ فیصل کالونی میں کسی اسپتال میں علاج و معالجے کرانے کے لیے آیا ہے جس پر ایسے تھانے طلب کرکے اس کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ طاہر نے پہلے خودکشی کا ڈرامہ رچایا اور اب الٹ بیان دے دہا ہے، طاہر کو درخشاں پولیس کے حوالے کیا جائے گا اور درخشاں پولیس طاہر سے مزید تفتیش کرے گی۔ واضح رہے کہ شہری کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے جس نے پہلی شادی خاندان میں اور دوسری شادی کراچی میں کی ہے، وہ ذاتی کار میں آن لائن ٹیکسی چلانے کا کام کرتا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago