بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور کی عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کے جرم میں شوہر کی دی گئی تین ماہ قید کی سزا معطل کردی . ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر تین ماہ قید کی سزا کے خلاف شوہر نے اپیل دائر کردی جس پر آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے سماعت کی .


شوہر کے وکیل احمد سلیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیملی کورٹ نے اپیل کنندہ کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا ہے، فیملی کورٹ کی سزا شریعت کے خلاف ہے، مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت فائل کرائی، عدالت اپیل پر حتمی فیصلے تک سزا معطل کرے .
عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں