ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ایک اور ہمشکل منظرِ عام پر آگئی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ہو بہو ایمن خان جیسی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا نین نقش اور اسٹائل بھی اداکارہ ایمن خان جیسا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں یہی لگا کہ ڈانس کرنے والی لڑکی ایمن خان ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کسی مہندی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے جس میں ایمن خان کی ہمشکل لڑکی بھارتی گانے ‘ہوا چھوکرا جوان رے’ پر ڈانس کررہی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے، کچھ صارفین نے کہا کہ یہ لڑکی ایمن خان کی ہمشکل ہے جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورنگی کی ایمن خان ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل حمید کو ایمن خان کی ہمشکل قرار دیا گیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)