ہمارے خطے میں بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کر لے گا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں بےامنی ہے، یہاں بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، ہمیں اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے۔اس صورتحال میں ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی، تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی ایک لمبی چوڑی تاریخ ہے۔ ایران کے صدر چاہتے تھے وہ ایک بڑا جلسہ کریں، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بعض چیزیں ہم ارینج نہ کر سکے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے، اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، دونوں برادر ممالک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورے سے اگر کسی کو بھی درد یا تکلیف ہو تو اس کی کوئی اہمیت نہیں، دراصل پاکستان کے عوام کی تکالیف کا مداوا ہونا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ حکومت ایک سال کے اندر پاکستان میں نمایاں تبدیلی لے کر آئے گی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے راستے نکل آئیں گے۔ منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کر لے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب طالبان نے کابل فتح کیا تو میں نے ٹوئٹ کیا تھا، جس میں کہا تھا طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے، میں آج بھی اپنے اس ٹوئٹ پر قائم ہوں۔طالبان کی کابل میں فتح کی آج بھی تعریف بنتی ہے، جن لوگوں کے پیچھے دولت مند ممالک نہیں، انہوں نے سپر پاور کو شکست دی، وہ ایک مظلوم کی فتح تھی جس کی میں نے تعریف کی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

7 hours ago