پی بی 9 کوہلو میں پولنگ نہ ہوسکی، ڈپٹی ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے حلقہ پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ پولنگ نہ ہوسکی۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث ڈپٹی ریٹرنگ افسر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔انتخابی عملہ امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ اسٹیشن تک نہ پہنچ سکا۔