وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختلف محکموں میں بھرتی ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنیکا حکم دیدیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر نئے بھرتی ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا مراسلہ ڈی جی خزانہ کو بھیج دیا گیا۔ گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھرتی ملازمین کی ویرفیکشن کے بعد تنخواہیں جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ بلا آخر سابقہ حکومت میں بھرتی ہونے والے بلوچستان کے مختلف محکموں کے ملازمین کی سن لی گئی۔