ہندوﺅں کا مذہبی تہوار ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ میلہ 26 تا 28 اپریل ہوگا


حب(قدرت روزنامہ)ہندو مذہب کی مقدس عبادت و تریتھ یاترہ نانی ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ سہہ روزہ میلہ کل 26اپریل سے شروع ہو گا میلہ 26سے28اپریل تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں ہندو مذہب کے مرد وخواتین اور بچوں بیرون ملک سے بھی ہندو یاتری ہنگلاج نانی ماتا کے میلے میں شرکت متوقع ہے بتایا جاتا ہے کہ میلے کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ میلے کے آغاز سے قبل ہی اندرون ملک کے مختلف حصوں سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس حوالے سے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی کی طرف سے جاری ہنڈ آﺅٹ کے مطابق ہنگلاج یاتریوں کو حکومتی سطح پر سیکیورٹی ،لنگر پرشاد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے سینیٹر دنیش کمار متحرک ، اسلام آباد سے کو ئٹہ پہنچ گئے ہنگلاج فیسٹیول 2024 کے دوران پورے ملک سے لاکھوں یاتریوں کی آمد متوقع ہے جنہیں میلے کے دوران سہولیات کی فراہمی ضروری ہے اس سلسلے میں سینیٹر دنیش کمار پلیانی کی کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر محکموں کے افسران سے ملاقاتیں ہوئی ہیں سینیٹر دنیش کمار نے ہنگلاج ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ھنگلاج یاتریوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا PDMA کے ذریعے اس مشن کو کامیاب کیا جائیگا اور ضلع لسبیلہ وحب کی انتظامیہ سے بھر پور تعاون لیا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین دہائی کرائی کی وہ خود،mpa سنجے کمار اور mpa روی کمار فیسٹیول میں شرکت کریں گے اور تمام سرکاری انتظامات کو PADMA اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دیکھیں گے۔