برلن کوئٹہ دوستی کی علامت بڈی بیئر کے مجسمے کو چوری کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل کردیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)برلن کوئٹہ دوستی کی علامت برلن بڈی بیئر کے مجسمے کو چوری کے خدشے کے پیش نظر عارضی طور پر متبادل جگہ منتقل کردیا گیا۔ برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر پر نصب برلن بڈی بیئر کا مجسمہ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی محفوظ علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لوہے کی حفاظتی سلاخوں کی چوری کے بعد برلن بھالو کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔ برلن بڈی بیئر کی حفاظتی سلاخوں کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جرمن حکومت کی جانب سے پاکستان کو بطور تحفہ ملنے والا بڈی بیئر کا مجسمہ جرمنی اور پاکستان کی ثقافت کا مظہر ہے۔ اس مجسمے کی تنصیب کے بعد کوئٹہ کے سابقہ جی پی او چوک کا نام تبدیل کرکے برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر رکھ دیا گیا تھا۔ کوئٹہ میں مذکورہ اسکوائر کا افتتاح جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے گزشتہ سال اگست میں کیا تھا۔

Recent Posts

اوستہ محمد میں بچی کے اغوا کے دوران زخمی باپ دم توڑ گیا

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)باغ ہیڈ تھانہ کی حدود رسول آباد کے قریب گھر میں حملے کے…

11 mins ago

کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ…

16 mins ago

غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا

حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ…

21 mins ago

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری۔ سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل…

25 mins ago

تربت یونیورسٹی کو علمی میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، وائس چانسلر

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی…

39 mins ago

بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹکسیشن نظام میں بہتری لائیں گے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی میر محمد خان…

43 mins ago