عوامی حلقوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال جن طلبا کے داخلے ہوئے تھے ان کا ماہانہ وظیفہ بھی آفیسر کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہوگیا . عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی جی صنعت وحرفت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صنعت وحرفت تحصیل بھاگ کے دفتر کو فعال کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کے خواتین اس دفتر سے مستفید ہوں سکیں . . .
بولان(قدرت روزنامہ)محکمہ صنعت و حرفت میں درجنوں کی تعداد میں طلبات کے نام پر وظیفہ کی مد میں ملنے والی رقم بھی کرپشن کی نظر ہوگئی . دفتری کام کاغذی کارروائی تک محدودھ ہے ٹریننگ سینٹر میں نہ آفیسر موجود ہے، نہ کوئی ملازم دفتر کی ذمہ داری ایک عارضی ملازم کے رحم کرم پر لگا دی ہے، ہر سال آفیسر گھر بیٹھے بچوں کے داخلے کرتے ہیں اور گھر بیٹھے ہی ان کو کشیدہ کاری کے نام کی کلاس لی جاتی ہے، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے .
متعلقہ خبریں