ملتان میں کاروبار کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کی جان لے لی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے علاقے گلگشت میں کاروبار کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق شیخ حمید نامی ملزم کا بھانجے کے ساتھ 63 کروڑروپے کی رقم کا تنازع تھا، دو روزقبل شیخ حمید نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھانجے پر تشدد کیا تھا۔
تشدد کی وجہ سےبھانجا شدید زخمی ہوا جو گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق ملزم شیخ حمید کیخلاف ایک سال قبل لڑکی سے زیادتی کابھی مقدمہ درج ہوا تھا البتہ صلح ہونے پر ملزم رہا ہو گیا تھا۔