لندن میں فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے اچانک بدک گئے، 4 سپاہی زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے جس کے نتیجے میں 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بکنگھم پیلس کے قریب معمول کی فوجی مشقوں کے دوران 5 فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے اور انہوں نے دوڑ لگا دی جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکنگھم پیلس کے قریب ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا جہاں اچانک کنکریٹ کے گرنے کی آواز سے گھوڑے گھبراگئے اور وہ بھاگنا شروع ہوگئے۔
اس دروان گھوڑوں پر سوار 4 سپاہی زمین پر گر گر زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھوڑے سڑک پر موجود گاڑیوں سے ٹکرا گئے اور انہیں چوٹ بھی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھوڑوں نے ایک ٹیکسی کی کھڑکی توڑی اور ایک ڈبل ڈیکر بس کی ونڈ اسکرین کو توڑا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جبکہ کچھ دیر بعد ہی گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا تھا۔