لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں کسی حساب سے بھی سزا نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کو اُن کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت ہوجائے گی۔ سائفر کیس کاغذ گم ہونے کا ہے،کاغذ گم ہونے پر کبھی سزا نہیں ہوتی جبکہ عدت کیس میں بھی عمران خان اس ہفتے یا اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے، اب اگر کوئی کیس لے آتے ہیں تو کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں کابینہ اجلاس سے پہلےہی برطانیہ سے پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آچکے تھے۔ نیب اور شہزاداکبر نےکارروائی کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی اور پھر کابینہ سے بعدمیں منظوری کرائی۔