قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اُن کے چھوٹے بھائی ریان زمان سیمی فائنل میں ہار گئے۔
دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کے سیمی فائنل میں عبداللہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔
عبداللہ زمان کی کامیابی کا اسکور 11-6 ، 11-7 اور 11-2 رہا۔
دوسری جانب عبداللہ کے چھوٹے بھائی ریان زمان کا قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔
8 سالہ ریان کو انڈر 11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔