بلوچستان: آج سے 27 اپریل کے دوران 24 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوچکا ہے جس کے تحت آج سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے 24 اضلاع میں درمیانی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ پسنی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو آج سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی،جھکڑ چلنے اوربارش کا امکان ہے ۔
ادھر گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع کی جارہی ہے۔