اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی دینا ہے، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیاہے، اسے آگے لے کر جانا ہے، ہمیں کشکول کو توڑنا ہے، قرضوں کے پہاڑ لگ گئے ہیں اور ہم اس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں . دوسری جانب معروف تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کی تجویز پیش کی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی میں تاجروں سے مدد مانگ لی .
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران تاجروں سے مدد طلب کی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے نجکاری شفاف بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے .
متعلقہ خبریں