پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کی تھی . گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں