مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو کے نکاح کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدیحہ رضوی نے اپنے دیرینہ دوست رائٹر جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی جن کا تعلق شہرِ قائد سے ہے۔
اداکارہ کو شوبز شخصیات کی جانب سے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی 8 سال ہی چل سکی اور جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں جب کہ نومبر 2022 میں مدیحہ رضوی نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔