میڈیا رپورٹس کے مطابق مدیحہ رضوی نے اپنے دیرینہ دوست رائٹر جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی جن کا تعلق شہرِ قائد سے ہے . اداکارہ کو شوبز شخصیات کی جانب سے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں . واضح رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی 8 سال ہی چل سکی اور جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں جب کہ نومبر 2022 میں مدیحہ رضوی نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں .
اداکارہ کی جانب سے بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو کے نکاح کی ہے .
متعلقہ خبریں