کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے اور مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔