افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی،جسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا،شیر افضل مروت نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں میرے خلاف پرچے ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قصور میں درج مقدمہ میں شیر افضل مروت کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا،شیر افضل مروت نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں میرے خلاف پرچے ہو رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مقدمہ قصور میں درج ہوا تھا،، شیر افضل مروت نے کہا جی ہاں قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ، عدالت نے شیر افضل مروت کی 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی اور پی ٹی آئی رہنما کو 2ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

1 min ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

2 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

14 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

14 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

29 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

37 mins ago