بشری انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی بیوی دراصل کون تھی؟ پتہ چل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عمرعادل کی فنون لطیفہ، ثقافت اور موسیقی سے محبت ڈھکی چھپی نہیں ہے اور وہ شوبز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کے بارے میں بات کی اور اقبال حسین کی زندگی کے بارے میں کچھ مبینہ نامعلوم حقائق کا انکشاف کیا۔

اقبال حسین اور بشریٰ انصاری کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی اور اب بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی شادی کا انکشاف کیا ہے۔

ڈاکٹر عادل نے بتایا کہ انہوں نے اس کے بارے میں بات اس لیے نہیں کی، کیونکہ خواتین کو ان کی زندگی میں دوبارہ محبت تلاش کرنے کے لئے جج کیا جاتا ہے اور اب وہ اپنے نئے رشتے میں کس طرح مطمئن ہیں۔

ڈاکٹر عمر عادل کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ بشریٰ نے اب اپنی شادی کا اس لیے انکشاف کر دیا ہے، کیونکہ اب ان کا ایک یوٹیوب چینل ہے اور وہ اپنے شوہر کو مواد کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال حسین کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

ڈاکٹر عادل نے انکشاف کیا کہ فرح اپنے بیٹوں کی اکیلے پرورش کے لیے 18 سال سے مسلسل کام کر رہی ہیں اور اقبال نے کبھی بھی مالی طور پر ان کی ذمہ داری نہیں لی۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بشریٰ انصاری بچوں کو ایک بار سفر پر لے گئی تھیں اور انہوں نے کم از کم انہیں اپنی طرف کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

3 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

8 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

15 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

16 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

21 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

29 mins ago