وزیراعلیٰ کی کر سی تک پہنچنے کیلئے آگ کا دریا عبور کرنا پڑا : مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وردی پہنے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے، پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو چوکس دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب کو کہا کہ 7 ہزار کا نمبر بہت کم ہے اس کو بڑھانا چاہیے، خواتین سپر ہیومنز ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار پولیس کا یونیفارم پہنا ہے جسے پہن کر مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور مجھے معلوم ہے آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں ہے، یہ کرسی اللہ نے مجھے دی ہے، یہاں تک پہنچنے کے لیے مجھے آگ کا دریا عبور کرکے آنا پڑا ہے۔ جب گھر جاتی ہوں ابو مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں 3 بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا، مجھے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا اور اچھا ہوا میری ٹریننگ ہوئی، کوئی اب نہیں کہہ سکتا کہ وہ یہاں اس لیے بیٹھی ہے کہ اس کا باپ وزیر اعظم تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم تو صرف فیصلے کرتے ہیں آپ لوگ اس پر عمل درآمد کرتے ہیں، آپ سے یہی درخواست کروں گی کہ لوگوں کے ساتھ انصاف والا معاملہ کریں، جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ خراب ہو جاتے ہیں، آپ لوگ انصاف کریں گے اور مظلوم کا ساتھ دیں گے تو معاشرے میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلی کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی صاحب سے ہر روز ہی پوچھتی تھی کہ یہ تقریب کب ہونی ہے، مجھے شرکت کرنے کا بہت شوق تھا۔ آخر کار اللہ نے مجھے موقع دے دیا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں، کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو میں ہر وقت آپ کے لیے حاضر ہوں۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

19 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

35 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

53 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago