وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ یوریا کھاد کی قیمت اور سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے خریف سیزن کرنے کے لیے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قلت سے بچنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کی جائے۔ خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔ درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم ہونے کے ساتھ کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے۔ حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یوریا کھاد درآمد کیے جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آئندہ اجلاس میں کرے گی۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ: پیمرا کا عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیمرا کی…

5 mins ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی حاصل کرلی، سری…

8 mins ago

دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی…

11 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور…

16 mins ago

آئی ایم ایف کیجانب سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مزید قرض کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر اعلامیہ…

21 mins ago

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ و سیلون مالکن پر لاہور میں قاتلانہ حملہ، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ…

26 mins ago