سعودی عرب میں گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں بارشوں میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی محکمہ موسمیات کے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی نے انکشاف کیاہے کہ کچھ برسوں میں مملکت میں بارش کی مقدار میں گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

“العربیہ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے نیشنل میٹورولوجیکل سینٹرکے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی نے کہا کہ بارشوں کی مقدار میں اضافے نے مملکت میں سبز علاقوں کو وسعت دی اور سعودی عرب میں گردو غبار اور سینڈی طوفانوں کے رجحان کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔قومی مرکزکے ذریعہ کی جانے والی تحقیق اور مطالعےسے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خاص طور پر وسطی ، مغربی اور مشرقی علاقوں میں بارش میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ قومی موسمیاتی مرکز، آب و ہوا کے امور کے سائنسی تحقیقی مطالعے کے ذریعے یہ نتیجہ اخذ کیا گیاکہ بعض سعودی علاقوں میں بارش کی شرح اور مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے خطوں میں اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بحیرۂ احمر کے ساحل کے ساتھ مغربی سعودی عرب پر تیز رفتار بارش میں اضافے کے علاوہ خلیج فارس اور جنوب مغربی علاقوں کے ساحل کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقوں میں بھی بارش کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

18 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

29 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

30 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

34 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

38 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

46 mins ago