سعودی عرب میں گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں بارشوں میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی محکمہ موسمیات کے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی نے انکشاف کیاہے کہ کچھ برسوں میں مملکت میں بارش کی مقدار میں گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے .

"العربیہ" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے نیشنل میٹورولوجیکل سینٹرکے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی نے کہا کہ بارشوں کی مقدار میں اضافے نے مملکت میں سبز علاقوں کو وسعت دی اور سعودی عرب میں گردو غبار اور سینڈی طوفانوں کے رجحان کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے .

قومی مرکزکے ذریعہ کی جانے والی تحقیق اور مطالعےسے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خاص طور پر وسطی ، مغربی اور مشرقی علاقوں میں بارش میں اضافہ ہوا ہے .

اس کے علاوہ قومی موسمیاتی مرکز، آب و ہوا کے امور کے سائنسی تحقیقی مطالعے کے ذریعے یہ نتیجہ اخذ کیا گیاکہ بعض سعودی علاقوں میں بارش کی شرح اور مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے . جبکہ دوسرے خطوں میں اس میں کمی واقع ہوئی ہے . بحیرۂ احمر کے ساحل کے ساتھ مغربی سعودی عرب پر تیز رفتار بارش میں اضافے کے علاوہ خلیج فارس اور جنوب مغربی علاقوں کے ساحل کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقوں میں بھی بارش کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں