وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنا راجا کی ملاقات


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنا راجا کی ملاقات، بلوچستان میں یو این ڈی پی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال،حکومت بلوچستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی کا مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک پر اتفاق، بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے كہاہے كہ غیر معمولی بارشوں سے فصلوں اور کچے مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پرکام کررہے ہیں۔برقی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر کام جاری ہے۔بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے ۔ون ونڈو آپریشن کے تحت ملکی اور قومی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کے 20 اضلاع کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے، اسسٹنٹ سیکرٹری یو این ڈی پی کنی وگنا راجا نے كہاڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان میں بلوچستان کے 10 اضلاع شامل ہیں۔بلوچستان حکومت کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم و صحت کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری، متبادل توانائی رولز آف لاء اور ایس ڈی جیز پر معاونت کررہے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

22 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

39 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

42 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

52 mins ago