احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سےروک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا،دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں کے آفیشلز کیخلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کر دیا، حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کو شخصیت کیخلاف متعصبانہ بیانات دیئے،ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاروٹ کا سبب بنتے ہیں،کورٹ ڈیکورم اور فیئر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، عدالتی حکم میں مزید کہا گیاہے کہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا .

. .

متعلقہ خبریں