وزیراعظم کا ایبٹ آباد کا دورہ ،شہید کسٹم انسپکٹر کے گھرگئے ،ڈیڑھ کروڑروپے کا چیک پیش

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد سمگلنگ میں آرمی چیف کی معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔شہباز شریف نے ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر حسین علی ترمذی کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی اآر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے یکسو ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے، سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہیدکسٹم انسپکٹر کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک دے رہے ہیں، شہید کسٹم انسپکٹر کے اہلخانہ ڈھائی کروڑ روپے سے گھر خریدیں یا نہ خریدیں ان کی مرضی ہے، یہی شہدا کا پیکیج وفاق کا ہوگا، یہ کوئی احسان نہیں شہدا کے اہلخانہ کا حق ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، چند روز قبل بھی ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سمگلنگ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، اس کا خاتمہ کر کے اربوں ڈالر بچائیں گے۔واضح تین روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

Recent Posts

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

7 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

20 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

49 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

60 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 hour ago