وزیراعظم کا ایبٹ آباد کا دورہ ،شہید کسٹم انسپکٹر کے گھرگئے ،ڈیڑھ کروڑروپے کا چیک پیش

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد سمگلنگ میں آرمی چیف کی معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں .
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے .

شہباز شریف نے ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر حسین علی ترمذی کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا . اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی اآر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے یکسو ہیں . انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے، سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے .
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہیدکسٹم انسپکٹر کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک دے رہے ہیں، شہید کسٹم انسپکٹر کے اہلخانہ ڈھائی کروڑ روپے سے گھر خریدیں یا نہ خریدیں ان کی مرضی ہے، یہی شہدا کا پیکیج وفاق کا ہوگا، یہ کوئی احسان نہیں شہدا کے اہلخانہ کا حق ہے . وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، چند روز قبل بھی ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں .
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سمگلنگ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، اس کا خاتمہ کر کے اربوں ڈالر بچائیں گے . واضح تین روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں